پاکستان میں کورونا سے ہونیوالی اموات میں پھر شدت آگئی ، 24گھنٹوں میں کتنی اموات ہو گئیں؟ افسوسناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد

و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس کے باعث 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔پاکستان میں ہلاکتوں کے حوالے سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 343 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کیسز کے حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان بھر میں گزشتہ روز مہلک وائرس کے 2 ہزار 846 نئے کیسز منظر عام پر آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے مستعدی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 530 ہے جو کہ کافی تشویش طلب اعداد و شمار ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھی میں گزشتہ روز 20 ہزار 930 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close