اسلام آباد (پی این آئی) بی این پی مینگل کے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ حکومت کی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں لیکن پیر کو منظور ہونے والے وفاقی بجٹ نے ان دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے۔پیر کے روز وفاقی حکومت نے مالی سال 2020/21
کا بجٹ قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرایا ہے۔ پچھلے سال حکومت کو مطلوبہ اکثریت سے 29 ووٹ زیادہ ملے تھے جبکہ رواں سال یہ اکثریت بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ” پچھلے کئی دن سے اپوزیشن کی کیے جانے والے بلند دعوے، کچھ میڈیا کےسنسنی خیز تجزیے اور نتیجہ یہ نکلا کے پچھلے سال کے بجٹ کی حکومت کی 29 ووٹ کی اکثریت اس سال بڑھ کر 41 ہو گئی. تمام ساتھیوں اور خصوصی طور پر تحریک انصاف کے ورکرز کو مبارک”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں