پی آئی اے کا مسافروں کیلئے زبردست اقدام ، کرایوںمیں بڑی کمی کر دی

کراچی (پی این آئی) پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں زبردست کمی کا اعلان، فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا گیا، اندرون ملک کے لیے پروازوں پر یکطرفہ 12ہزار کرایہ وصول کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا

ہے۔ اس حوالے سے قومی ائیرلائن کے حکام نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق ملک کے تمام روٹس پر کیا گیا ہے۔ رجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے کرایہ 12ہزار روپے رکھا گیا ہے۔اندرون ملک کے لیے پروازوں پر یکطرفہ 12ہزار کرایہ وصول کیا جائے۔ طے کردہ 12ہزار روپے کے کرایے میں ٹیکس بھی شامل کیا گیاہے۔کرایوں میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کا فوری اطلاق کی گیا ہے، تاکہ مسافروں کو ریلیف دیا جا سکے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشن بحال کیا جا چکا ہے۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں ملک کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن محدود پیمانے پر کھولا گیا، اور کچھ اندرون ممالک روٹس کیلئے بھی پروازیں شروع کی گئی تھیں۔گزشتہ ماہ پھر حکومت نے لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد اندرون ملک پروازیں بحال کر دی تھیں، جبکہ اس کے بعد بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں