ناراض لیگی اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کس کو ٹاسک سونپ دیا؟اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے قومی اسمبلی کے لیگی ناراض ارکان کو حکومت کے ساتھ ملانے کے لئے اپنے بعض ایم این ایز کو ٹاسک سونپ دیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے کوئی ایم این اے ناراض

نہیں، وفاقی حکومت اپنی حکومت کی کھوکھلی بنیادوں کو سہارا دینے کے لئے اس قسم کے پروپیگنڈے کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں منہ کی کھانا پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close