گرمی کی شدت میں کمی ، مزید بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں

موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب:ٖفیصل آباد، 37، نور پور تھل 27،لاہور (سٹی 21، ایئر پورٹ 19)،اسلام آباد(سید پور17، ائیر پورٹ، بوکڑہ 04 ،سٹی 03)، منڈی بہاولدین 15، بھکر 13، قصور ،سرگودھا 09، جہلم، نارووال 08، گجرات، گوجرانوالہ 06، راولپنڈی (چکلالہ 02 )،سیالکوٹ ، جوہر آباد،جھنگ 01،خیبر پختونخوا: دیر( بالائی17)، بونیر 14، سیدو شریف 05، بالاکوٹ 04، پٹن ، کالام 01،کشمیر : مظفرآباد ( سٹی10، ائیر پورٹ08 )،گڑھی دوپٹہ 05 ، راولاکوٹ 02 ، گلگت بلتستان : گلگت 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: موہنجوداڑو 47 ، دادو 46، نوکنڈی ، دالبندین ، سبی اور شہید بینظیرآباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close