لاہور( پی این آئی )حج کے لیے درخواست گذاروں کے جمع شدہ واجبات کی واپسی کی تاریخ طے کر لی گئی، ذاتی طور پر بینک آنا ہو گا۔انہوں نے کہا ملک بھر کے شیڈول بینکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیں گی اور تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہاہے ۔ترجمان نے کہا درخواست گزار نقد
رقم وصول کرنے کیلئے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کیلئے گروپ ارکان کی تمام اصلی دستاویزات ساتھ لائیں۔انہوں نے کہا رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلی فون نمبر 0519208465 پر اکاؤنٹ آفیسر ریفنڈسے رابطہ کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں