جس نے میری ڈگری چیک کرانی ہو کرا لے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چیلنج دے دیا

لاہور(پی این آئی)جس نے میری ڈگری چیک کرانی ہو کرا لے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چیلنج دے دیا۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ ہمیں سابق حکومتوں کا گند صاف کرنے کا مینڈیٹ ملا، جس نے میری ڈگری چیک کرانی ہے کرا لے، ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا۔قومی

اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ ہی پچھلے گند کو صاف کرنا تھا۔ سپریم کورٹ نے سوموٹو میں ڈائریکشن دی کہ پی آئی اے میں گزشتہ دس سال کی بھرتیوں کی سکروٹنی کی جائے۔ یہ ساری بھرتیاں سیاسی اور آؤٹ آف میرٹ ثابت ہوئیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر یہ بدنما داغ ان کی وجہ سے لگا ہے۔ کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کے 40 لوگوں کا کیس کے کر جا رہے ہیں۔ میں 1985ء سے کہتا آ رہا ہوں کہ یہ جعلی لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں