لاہور(پی این آئی)بجٹ اجلاس میں 160 ووٹ کافی ثبوت ہے کہ اسمبلی میں عمران خان کو اکثریت کی حمایت حاصل نہیں رہی، مریم اورنگ زیب کا دعویٰ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، اعتماد کا دوبارہ ووٹ لیں۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا
گیا ہے کہ بجٹ اجلاس میں 160 ووٹ ثبوت ہیں کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ بجٹ پر ووٹنگ ثبوت ہے کہ قومی اسمبلی میں 172 ارکان کی اکثریت حکومت کو حاصل نہیں ہے۔ عمران صاحب اپنے ارکان کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی عمران صاحب پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ آئینی، پارلیمانی اور قانونی طور پر وہ اب وزیراعظم نہیں رہے۔ جو حکومت مالیاتی بل کی منظوری میں مطلوبہ اکثریت نہ دکھا سکے، دستور کے تحت اسے حق حکمرانی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں