لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز
10 روز میں کھولنے کا پلان وزیر اعلیٰ نے طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر مکمل فنکشنل کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا۔عثمان بزدار نے اس حوالے سے محکمہ صحت سے حتمی پلان
طلب کیا اور ہدایت کی کہ 10 روز کے اندر او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کیے جائیں۔لاہور میں اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر مکمل فنکشنل نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، حکومت کے موثر اقدامات سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی۔دوسری طرف عثمان بزدار سے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اس سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی دوسرے منصوبے یا شہر کو منتقل نہیں کیے جاسکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی میں اسٹاک ا یکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے اُن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ راؤ شکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں