پی ٹی آئی کی ایک اور اتحادی جماعت اپوزیشن کے گھونسلے میں جا بیٹھی، سیاسی منظر پر ہلچل نمایاں ہونے لگی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی ایک اور اتحادی جماعت اپوزیشن کے گھونسلے میں جا بیٹھی، سیاسی منظر پر ہلچل نمایاں ہونے لگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکمران اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور شاہ

زین بگٹی کی ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کو سراہا۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغاز حقوق کا خصوصی پیکیج ملا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران شاہ زین بگٹی نے مزید کہا کہ پی پی کی قیادت نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں