پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ پتہ لگا لیا گیا، تمام راز کھل گئے، جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ پتہ لگا لیا گیا، تمام راز کھل گئے، جانیئے اس رپورٹ میں۔سیکیورٹی اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگا لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا بشیر زیب نامی کمانڈر دہشتگرد

حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ بشیر زیب ہلاک دہشتگرد اسلم اچھو کے بعد کمانڈر بنا تھا۔اسلم اچھو چائینز قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ کالعدم تنظیم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کی فنڈنگ سے چائنیز قونصلیٹ پر حملہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ‘’را’’ فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں۔ دہشتگرد بشیر زیب اپنے ساتھی اللہ نظر کیساتھ افغانستان کے شہر قندھار میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ معاملے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہے۔ حملے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے گا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت تسلیم بلوچ، شہزاد بلوچ، سلمان اور سراج کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ دہشتگرد باقاعدہ تربیت یافتہ تھے۔ واقعے میں استعمال شدہ گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے جس کا انجن نمبر اور نمبر پلیٹ الگ الگ ہیں، گاڑی نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close