کراچی (پی این آئی):کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کون تھے؟ عقیل کریم ڈھیڈی نے اہم انکشافات کر دیئے، معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے، بھاری اسلحہ کیساتھ 4 دہشت گردوں
نے حملہ کیا تھا تاہم حملے کےدوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں