نارووال(پی این آئی):پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھول دی ، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دربار صاحب کرتار پور سکھ یاتریوں کے لیےکھول دیا گیا ،کرتارپورگوردوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی
برسی پردعائیہ تقریب ہوئی ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔یاد رہے بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کی کرتارپور راہداری کھولنے کی پیشکش مسترد کردی تھی اور اور بہانا بناتے ہوئے کہا کہ دو دن کے نوٹس پرراہداری کھولنا ممکن نہیں۔خیال رہے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اعلان کیا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پرانتیس جون سےکرتارپورراہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں