دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع، نادرا کی ٹیم بائیو میٹرکس لینے کے لیے سول ہسپتال میں متحرک

کراچی(پی این آئی)دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع، نادرا کی ٹیم بائیو میٹرکس لینے کے لیے سول ہسپتال میں متحرک، پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت کے لیے نادرا کی ٹیم سول اسپتال کراچی پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پی ایس ای پر آج صبح جدید اسلحے کے

ساتھ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت کے لیے نادراکی ٹیم اسپتال پہنچ گئی، نادرا کی ٹیم دہشت گردوں کے فنگر پرنٹ لے کر اسلام آباد ہیڈ آفس بھیجے گی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ نادرا اسلام آباد فنگر پرنٹس سے دہشت گردوں کی شناخت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close