پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کس کے نام تھی ؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کس کے نام تھی ؟پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر آج صبح بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے۔تفتیشی ذرایع نے نجی ٹی وی نیوز کو

بتایا کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ جعلی ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ اور انجن نمبر الگ الگ ہیں، گاڑی کو انجن نمبر سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ذرایع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close