بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، زرداری نہیں، قومی اسمبلی میں مراد سعید کا بلاول بھٹو پر سخت حملہ

اسلام آباد(پی این آئی)بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، زرداری نہیں، قومی اسمبلی میں مراد سعید کا بلاول بھٹو پر سخت حملہ، وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، زرداری نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے قومی

اسمبی کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے ، یہ امریکا سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے، یہ کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس اسمارٹ لاک ڈاؤن کا وژن دیا آج غیرملکی بھی اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ، ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کرگئی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔اپوزیشن کے ایوان سے واک آوٹ کرنے پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close