لاہور میں بارش، کراچی میں بوندا باندی، گرمی کی شدت میں کمی ہونے لگی، آگے موسم کیسا ہے، جانیئے؟

لاہور(پی این آئی)لاہور میں بارش، کراچی میں بوندا باندی، گرمی کی شدت میں کمی ہونے لگی، آگے موسم کیسا ہے، صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف علاقوں میں آج صبح تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں مغل پورہ، باغبان پورہ، گلشن راوی،

سمن آباد، نسبت روڈ میں تیز بارش ہوئی، بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں کی گلیوں میں پانی بھر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آیندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔شہر لاہور میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے ۔دوسری جانب پنجاب کے شہر شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔آج صبح کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ،ڈرگ روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی جبکہ ناگن چورنگی، حیدری، بفرزون میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم کچھ دیر کے لیے خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں آج رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close