کراچی میں کربلا جیسا ماحول پیدا کر دیا گیا ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر نے سندھ حکومت پر سخت الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی):کراچی میں کربلا جیسا ماحول پیدا کر دیا گیا ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر نے سندھ حکومت پر سخت الزام عائد کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی و دیگر کے

ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنادیا ۔ کراچی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے ، لاڑکانہ تک کو پیپلز ہارٹی نے نہیں بخشا وہاں کے عوام نے تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے تھے ،وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ کے فور منصوبہ وزیر اعظم نے بند کرادیا،کے فور میں اربوں کی کرپشن کی گئی۔ کے فور سندھ حکومت نے رکوایا۔ 75 ارب میں کے فور تیار ہوسکتا ہے لیکن مکمل نہیں کیا گیا۔ کراچی میں کربلا جیسا ماحول پیدا کر دیا گیا ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، چار ماہ سے سندھ حکومت نے کے فور منصوبے کو کابینہ سے منظور نہیں کرایا۔ سندھ کے سب بڑے شہر کراچی سے لیکر حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کو تباہ کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں کے لئے کوئی ترقیاتی سکیمیں نہیں رکھی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close