متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان سے آنے والی فلائیٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان سے آنے والی فلائیٹس پر پابندی عائد کر دی گئی، متحدہ عرب امارات کی سول ہوابازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر

پابندی لگادی اوراس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے۔پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، پی آئی اے کی دبئی آپریٹ ہونے والی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہونگی جب کہ ایمریٹس کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار 14 پروازوں کے علاوہ فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی آپریٹ نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں