ہم اس وقت مشکل مقام پر کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان: ہم مشکل مقام پر کھڑے ہیں، سب کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔۔۔وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب سے عوامی مقامات پر سب کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس او پیز (ہدایات) کا سب سے اہم نقطہ ہے۔عمران

خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے فیصلے پر زور دیا کہ پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ’اب ہمیں بالکل الگ قسم کے اقدامات کرنے ہوں گے۔‘’ہم اس وقت مشکل مقام پر کھڑے ہیں۔ فیکٹری کو بند کریں گے تو مزدور متاثر ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے 34 فیصد آبادی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close