کورونا سے کیسے نمٹا جائے ؟عاصم سلیم باجوہ بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ وبا سے نمٹنے کی کنجی سمارٹ لاک ڈاوَن اورایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ

جب سے وبا آئی تب سے زندگی اورروزگار میں توازن پر توجہ مرکوزرہی،انہوں نے کہاکہ وبا سے نمٹنے کی کنجی سمارٹ لاک ڈاوَن، ایس او پیز پر عملدرآمد ہے، قوم نے ماسک کے استعمال،سماجی فاصلہ اختیار کرنے میں مثالی بہتری دکھائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close