پاکستان میں کورنا وائر س کا تیزی سے پھیلائو، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 4ہزار72کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 83افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ رک نہیں سکا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران

بھی ملک میں کورونا کے 4ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور اب پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ سے تجاز کرگئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کی وجہ سے 4ہزار 118 اموات ہوچکی ہیں۔ صوبہ سندھ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور کیسز کی تعداد 78ہزار 267 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 74ہزار 202 ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 25ہزار 380ہوچکی ہے اور بلوچستان میں اب تک کورونا کے 10ہزار 261کیسز سامنے آچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں وبا نے اب تک 1ہزار 27مریضوں کو متاثر کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 1423مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں پاکستان میں 5ہزار718مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے بعد ،لک میں 92ہزار 624مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1لاکھ 6ہزار 213 ہے جن میں سے 2805مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی ریکارڈ کی جا رہی جو کہ ایک خوش کن خبر ہے تاہم اس کی ایک بڑی وجہ کورونا کے ٹیسٹوں میں بتدریج کمی بتائی جا رہی جس سے نئے کیسز کم تعداد میں منظر عام پر آ رہے ہیں۔اب تک ملک میں 12لاکھ 39ہزار 153 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close