اپنا شوق پورا کر لیں مگرحکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، اپوزیشن کو بڑا چیلنج کر دیا

لاہور (پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں توشوق پورا کر لیں حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے سید یاور عباس شاہ ‘پاک پرتگال ایسوسی

ایشن کے صدر مجبوب احمد‘ تحریک کشمیر یورپ کے چوہدری غلام غوث کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری ممدسرور نے اورسیز پاکستانیوں کے وفد کو پاکستان میں پرتگال کے سفارتخانے اور ویزہ سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے وفود سے گفتگو کے دورا ن گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیساں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈہ عوامی نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے جسکو عوام مستر دکرتے ہیں ‘ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن اب تک درجنوں آل پارٹیز کانفر نس بلا چکی ہے اور اب بھی اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچائو کیلئے اے پی سی بلا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفر نس جیسا ہوگا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور ناقص پالیسوں کے نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن جماعتوں کو اپنے دور اقتدار کا حساب دینا پڑ یگا قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا ہے اور اب بھی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں جولائی میں مزید شدت کا خطر ہ موجود ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ آنیوالے دنوں میں کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائے اسکے علاوہ کورونا سے بچائو کا کوئی آپشن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل حل کر رہے ہیںاور سیز کمیشن پنجاب میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے حل کیلئی24گھنٹے کام کیا جارہا ہے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close