گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطو ب رہنے کا امکان ہے،جبکہ خیبر پختونخواہ،بالائی اور وسطی پنجاب, شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان، اسلام آباداورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطا بق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات ،خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، قصور ، منڈی بہائوالدین، جھنگ، فیصل ّآباد ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران ملتان، لیہ، بھکر، ،بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور ،ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم38ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ40ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں