لاہور(پی این آئی):نہ احتجاج کریں گے، نہ گاڑیاں چلائیں گے، لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا رد عمل دے دیا،پٹروليم مصنوعات کی قيمتيں بڑھنے کے بعد لاہور کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑياں نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ٹرانسپورٹرز کہتے ہيں کہ حکومت کے خلاف
احتجاج کريں گے نہ ہی کاروبار کیونکہ مہنگا ڈيزل خريدنے سے بہتر ہے گاڑياں کھڑی رہيں۔ احتجاج اور ہڑتال کرنے سے بھی کچھ نہيں ہوگا۔صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز فيڈريشن نجیب اللہ نیازی کہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ پر پہلے بھی بحران تھا، گاڑياں دربدر کھڑی ہيں، تنخواہيں بھی نہيں دے سکتے۔ خرچے اتنے ہيں کہ کچھ نہيں کر سکتے۔ گاڑياں کھڑی ہيں، مال بھی نہيں ہے۔ ايک دم ڈيزل نہيں بڑھانا چاہيے تھا۔ کيا ہڑتال کريں کچھ بھی نہيں ہوگا۔ٹرانسپورٹرز کا شکوہ ہے کہ کرايہ کون دے گا، کاروبار نہيں ہے۔ کاروبار ہو گا تو کرائے ميں اضافہ ہوگا۔ سب بند پڑا ہے۔ انڈسٹری، فيکٹری بند ہے مزدور گھر بيٹھا ہے، بحران ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں