راولپنڈی: (پی این آئی)کورونا وائرس نے راولپنڈی میں گلی گلی کھومنے لگا، 8 مزید علاقے بند کرنے کا فیصلہ، فہرست جاری کر دی گئی، راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتظامیہ نے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، شہر میں مریضوں کی تعداد 5590 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 288 افراد
زندگی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تجویز دی ہے کہ راولپنڈی کے ہاٹ سپاٹ علاقے، گلزار قائد ،خیابان سرسید ،ڈھوک علی اکبر ،کوٹھہ کلاں ،مورگاہ ،تخت پڑی اور دو بڑے بازاروں باڑہ مارکیٹ اور نرنکاری بازار کو دس دن کے لئے مکمل سیل کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 30 جون سے دس جولائی تک ہاٹ سپاٹ علاقوں کو سیل کرکے شہریوں کی آمدورفت کو محدود کیا جائے گا اور مارکیٹس دکانوں کو بند کیا جائے گا۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5590 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 مریضوں کی رپورٹس پازٹیو آئی ہے، انتظامیہ نے اس سے قبل بھی میڑو پولیٹن کارپوریشن کی یوسی 21 سے یوسی 29 تک اور پیپلز کالونی، ٹیچ باڑہ، علامہ اقبال کالونی سمیت 22 مقامات کو 30 جون تک سیل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں