اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا؟

کراچی(پی این آئی)اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا؟ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب

سے آج حکومت کی اتحادی جماعتوں کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اہم اتحادی ایم کیو ایم وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرے گی۔عشائیے سے قبل وزیراعظم اور ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔وزیر اعظم سے ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی اور ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر گفتگو ہوگی۔مسلم لیگ ق نے بنی گالہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے آج دیئے جانے والے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیے میں شریک نہیں ہو رہے۔ترجمان ق لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کر کے عشائیے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بناء پر عشائیے میں شریک نہیں ہو رہے، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close