کیا چوہدری شجاعت وزیراعظم کی روٹی کی دعوت میں شریک ہوں گے؟ اسپیکر قومی اسمبلی کے رابطے کا نتیجہ کیا نکلا؟

اسلام آباد(پی این آئی)کیا چوہدری شجاعت وزیراعظم کی روٹی کی دعوت میں شریک ہوں گے؟ اسپیکر قومی اسمبلی کے رابطے کا نتیجہ کیا نکلا؟ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکمران اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں

شرکت کے لیے منانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے چوہدری شجاعت حسین کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دوران گفتگو ق لیگ کے سربراہ سے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہی بھجوادیں تاکہ آپ کی جماعت کی نمائندگی ہوجائے۔چوہدری شجاعت حسین نے اسد قیصر کی بات کے جواب میں کہا کہ آپ اپنی دعوت پر بلوائیں گے تو ضرور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق ق لیگی سربراہ نے دوران گفتگو صاف الفاظ میں اپنی جماعت کے ایک رکن قومی اسمبلی کو بھی وزیراعظم کے عشائیے میں بھجوانے سے انکار کردیا اور کہا کہ سرکاری عشائیے میں شریک نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close