اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ دنیا بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اپنانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی تعریف میں ٹویٹ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ دنیا بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اپنانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی تعریف میں ٹویٹ کر دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے نہ دنیا بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اپنانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔سماجی

رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اتوار 28 جون کو معروف ادارے بلومبرگ کی ایک کرونا وائرس کے تناظر میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ کو ٹوئٹ کیا۔بلوم برگ کی رپورٹ بعنوان ’اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہیں‘ شئیر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا لکھنا تھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹیم نے کورونا بحران میں اُن کی مدد کی۔ انشاءاللّہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو بحران سے نکل آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close