کراچی(پی این آئی)بال بچے فاقے کر رہے ہیں، شادی ہال ملازمین کا کراچی میں مظاہرہ، اب کام کرنے کی اجازت دی جائے،کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر شادی ہالز کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور ہالز کی بندش پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں فاقے ہو
رہے ہیں، ہم خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اگر حکومت نے 3 جولائی سے ہالز نہ کھولنے کا اعلان کیا تو خود فیصلہ کرکے ہالز کھول دیں گے۔ اس موقع پر ملازمین نے علامتی جنازہ بھی نکالا اور پتلوں کو پھانسی دی۔ احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں