بجٹ کی منظوری، حکومت کے اتحادیوں سے ملاقاتیں اور رابطے، نتیجہ کیا نکلا؟

کراچی(پی این آئی): بجٹ کی منظوری، حکومت کے اتحادیوں سے ملاقاتیں اور رابطے، نتیجہ کیا نکلا؟،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے پیر( 29 جون) کو وفاقی بجٹ پر رائے شماری سے قبل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایم-ف) کے صدر سید صبغت اللہ شاہ راشدی جنہیں پیر

پگارا بھی کہا جاتا ہے سے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق اتحادیوں کے ناراض ہونے پر چیلنجنگ پوزیشن کا شکار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سندھ میں کئی جماعتوں کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کو منانے کی کوشش کی۔تاہم دونوں فریقین کی جانب سے تاثر دیا گیا کہ معمول کی ملاقات تھی اور اسے باہمی مفادات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کی بیٹھک قرار دیا۔مذکورہ پیشرفت سے آگاہ ذرائع نے کہا کہ درحقیقت پی ٹی آئی پیر کو ہونےو الے قومی اسمبلی کے اجلاس جہاں جی ڈی اے کے 3 ووٹس ہیں سے قبل جی ڈی اے رہنما کو نئی یقین دہانیاں کرنے اور ان کی پارٹی کے تحفظات حل کرنے آئی تھی۔جب اسد عمر اور گورنر سندھ کے پیر پگارا کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس کے دورے کے مقاصد اور ایجنڈا سے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے اسے جذبہ خیر سگالی قرار دیا اور پیر کو بجٹ کی آسانی سے منظوری سے متعلق اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا تھا کہ جی ڈی اے کے ساتھ اختلاف رائے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے ہماری شراکت داری، افہام و تفہیم کے ساتھ ٹھیک جارہی ہے، مجھے نہیں معلوم کے جی ڈی اے کے کوئی اراکین ناخوش ہیں۔اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم یہاں کسی کو منانے نہیں آئے، ایسا نہیں کہ ہمیں بجٹ سے متعلق کسی چیلنج کا سامنا ہے، پیر کو وفاقی بجٹ 21-2020 کو پر رائے شماری ہوگی اور آپ دیکھیں گے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں