کراچی(پی این آئی):کراچی کی شدید گرمی میں عذاب لوڈ شیڈنگ، کراچی والوں کی چیخیں نکل گئیں، کے الیکٹرک کے بجلی کی فراہمی کے دعوے ہوا ہو گئے، شہر قائد میں کہیں 8 تو کہیں 12، 12 گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کو نہ دن میں چین ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔کراچی میں
کورنگی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، لانڈھی، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے 7 گھنٹے تک ہے جب کہ شہر کا کوئی علاقہ اس وبال سے محفوظ نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس آفت سے ریلیف نہیں مل سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں