کراچی والے قربانی کیسے کریں گے؟ انتظامیہ نے کورونا کے باعث قربانی کے جانوروں کی محفوظ فراہمی کا طریق کار طے کر لیا، تفصیل جانیئے

کراچی (پی این آئی)کراچی والے قربانی کیسے کریں گے؟ انتظامیہ نے کورونا کے باعث قربانی کے جانوروں کی محفوظ فراہمی کا طریق کار طے کر لیا، قربانی کے جانوروں کی آن لائن یا تنظیموں کے مراکز میں بکنگ کی جائے گی، تنظیمیں قربانی کے خواہاں فرد کے گھر گوشت خود پہنچائیں گی یا بکنگ کنندہ تنظیم کے

علاقائی دفتر سے گوشت خود حاصل کرسکیں گے، تمام تنظیمیں آن لائن لنک یا دیگر تفصیلات مختلف ذرائع سے مشتہر کریں گی.کراچی انتظامیہ کی جانب سے بھی قربانی کے انتظامات کی جامع تفصیلات ذرائع ابلاغ کو جلد جاری کی جائیں گی.کراچی انتظامیہ شہر کی معروف فلاحی تنظیموں کے ذریعے مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کرے گی ۔کمشنر کراچی کے دفتر میں ہفتے کو کمشنرافتخار شالوانی کی زیر صدارت معروف فلاحی تنظیموں کا ایک اجلاس ہوا، جس میں ایدھی ، چھیپا ، سیلانی، الخدمت، جامعہ بنوریہ سائٹ، دعوت اسلامی ا ور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شر کت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں