پاکستان میں پیٹرول خطے کے دوسرےممالک کے مقابلے میں کتنا سستا ہے؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کوسیاسی رنگ دیناافسوسناک ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے

ہوتی ہیں،پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں،شہبازگل نے کہاکہ بھارت میں پٹرول 180،جاپان 196،بنگلادیش 174،چین میں 138روپے ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے مشکل فیصلہ لیاجوملکی معیشت کیلئے ضروری تھا، عمران خان کی حکومت عوام پراضافی بوجھ نہیں ڈالناچاہتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں