حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،سینئر سیاستدان حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،ادویات، آٹےاور چینی کےبعد پیٹرولیم کے سکینڈل مافیاز کی حکمرانی کی دلیل ہے، اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار

ادا کیا،کورونا کے معاملے پر بھی عمران خان حکومت نے عوام پر عذاب پر عذاب ڈھائے ہیں، یہ جمہوری حکومت نہیں یہ مصنوعی جمہوریت ہے، اس حکومت کا حشر بھی وہی ہوگا جو ماضی میں زوال پذیر مصنوعی جمہوریتوں کا ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نےکہاکہ حکومت عمران خان کی مگرراج مافیازکررہے ہیں ، عمران خان انوکھا لاڈلا تھا اس لئے انہیں صرف سیلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت نام کی ہے، اصل اختیار تو مافیاز استعمال کر رہے ہیں،دو سالوں میں عمران خان نے جس جس کو مافیا کہا اس کے سامنے گھٹنے ٹیکے، اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ادویات، آٹے اور چینی کے بعد پیٹرولیم کے سکینڈل مافیاز کی حکمرانی کی دلیل ہے، عمران خان مافیاز کے بجائے عوام کے سامنے دستبردار ہوں اور اقتدار چھوڑ دیں، عوام کے صبر کو اب مزید نہیں آزمایا جا سکتا، مزید ایک دن بھی حکومت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، عمران خان ملک کو بحرانوں میں مبتلا کئے جا رہے ہیں مگر اس کی کوئی روک ٹوک نہیں،اپوزیشن کو دبانے کیلئے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا ہے، مافیا کو پوچھنے والا کوئی نہیں،کورونا کے معاملے پر بھی عمران خان حکومت نے عوام پر عذاب پر عذاب ڈھائے ہیں، یہ جمہوری حکومت نہیں یہ مصنوعی جمہوریت ہے، اس حکومت کا حشر بھی وہی ہوگا جو ماضی میں زوال پذیر مصنوعی جمہوریتوں کا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close