کورونا وائرس کیخلاف جنگ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے لیے ملک بھر میں 30 ہزار ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے کی تربیت مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں وزارتِ قومی صحت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تیس ہزار طبی عملے کی تربیت مکمل کر لی ہے، ہیلتھ ورکرز

کو حفاظتی سامان کے استعمال پر تربیت دی گئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کو تربیت وی کیئر پروگرام کے تحت دی گئی ہے، تربیت کے خواہش مند ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی رجسٹریشن تاحال جاری ہے، ہیلتھ ورکرز وی کیئر کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تاحال 30 ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز نے تربیت مکمل کی ہے، یہ قوم کے فرنٹ لائن ہیروز ہیں، ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کو ایک گھنٹہ آن لائن تربیت دی جا رہی ہے، ماہر ڈاکٹرز ان ہیلتھ ورکرز کو پی پی ایز کے استعمال اور حفاظت پر ٹریننگ دے رہے ہیں۔ظفر مرزا نے بتایا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے 35 سو ڈاکٹرز اور نرسز نے تربیت مکمل کی، خیبر پختون خوا سے 9700 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس نے تربیت مکمل کی۔معاون خصوصی کے مطابق پنجاب کے 6500 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس، سندھ سے 8700 ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈکس نے جب کہ بلوچستان سے 1600 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس نے تربیت مکمل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں