پیٹرول قیمتو ں میں اضافے کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہو گا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے بیس روپے لیوی ٹیکس بڑھا جس کا براہ راست فائدہ وفاقی حکومت کو ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔جو پٹرول کی

قیمت میں اضافہ ہوا اس نے لیوی ٹیکس کو20 فیصد تک بڑھا دیا ہے جبکہ پانچ روپے دوسرے ٹیکسوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ فائدہ وفاقی حکومت ہو گا۔جبکہ دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک واحد ملک ہے جہاں پیٹرول کی قیمتیں ایک ماہ بعد تبدیل کی جاتی ہیں جب کہ پوری دنیا میں روزانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر پٹرول کی قیمتوں میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی کراچی تا پیشاور پٹرول کی قیمت ایک ہی رکھی جاتی ہے جس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ کراچی جہاں پر تیل درآمد ہونے کے بعد اترتا ہے وہاں بھی وہی قیمت ہے جبکہ ملک کے دوسرے حصے میں بھی وہی قیمت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close