پاکستان کا وہ صوبہ جہاں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، صدر مملکت نے منظوری دے دی

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات کروانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے

سے اعلان کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 18 اگست کی ووٹنگ کروانے کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد 24 جون کو تحلیل ہو چکی ہے اور عام انتخابات اس تاریخ سے 60 دن کے اندر ہونا ضروری ہیں۔ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ہوئے گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن فاتح رہی تھی، جس کی حکومت چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close