اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی سے دعا سلام بحال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے انٹرویو نے کچھ دنوں سے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اڑنے
کے لیے پر تولنے لگتے ہیں۔آپ کی خیال میں فواد چوہدری نے بغیر سوچے سمجھے انٹرویو دیا ہے؟ انہوں نے صرف ایک انٹرویو نہیں دیا بلکہ ایک اخبار کو انٹرویو دیا جس میں ایسے ہی سخت باتیں کہی۔فواد چوہدری اب پیپلزپارٹی سے سلام دعا بحال کر رہے ہیں ۔وہ فواد چوہدری کو سندھ سے سینیٹر بنا سکتے ہیں۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مجھے اہمیت نہیں دی جا رہی۔فواد چودھری کو یہ بھی مسئلہ ہے کہ انہیں وزارت اطلاعات سے ہٹایا گیا۔فواد چوہدری کے انٹرویو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ ان سے دلوایا گیا تھا ۔ قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہفواد چوہدری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ بیان ان سے دلوایا گیا۔ قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔لوگوں نے اس پروگرام کی مخالفت کی لیکن زرداری صاحب نے کہا تھا کہ یہ بی بی کا خواب ہے، یہ پروگرام لازمی شروع ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دونوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دیے گئے انٹرویو نے اپنی ہی حکومت اور پارٹی میں ہلچل مچا دی ہے، اس اںٹرویو میں انہوں نے اسد عمر ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے حوالے سے باتیں کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں