راولپنڈی(پی این آئی)) راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے لیے بکرا منڈیاں بھاٹہ چوک،چکری اور دھمیال کے علاقوں میں شہر سے باہر قائم کرنے کا فیصلہ۔عید الاضحی کیلئے جانوروں کی تین منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہر ی حدود میں قربانی کے جانوروں کی فروحت پرپا بندی ہوگی۔منڈیاں بھاٹہ چوک،چکری اور
دھمیال کے علاقوں میں قائم ہوں گی۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمدمحمود کے مطابق قربانی کے جانوروں کی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی۔ماسک لازمی ہوگا۔منڈیوں میں ہاتھ دھونے کی سہولت کے ساتھ سینی ٹائزر بھی فراہم ہوں گے۔منڈیوں کیلئے پانی اور بجلی کا انتظام انتظامیہ کرے گی۔بھاٹہ چوک منڈی کیلئے پاک آرمی کی تین سو کنال اراضی استعمال کی جائے گی۔جبکہ چکری اور دھمیال والی منڈیاں سو سو کنال پرمحیط ہوں گی۔کورونا کے ساتھ کانگو وائرس سے بچائوکیلئے بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں