بھارتی حکام نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے، دفتر خارجہ نے غیر قانونی قرار دے اقدام مسترد کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتیوں کو غیر قانونی ڈومیسائل دینے کا بھارتی اقدام مسترد کرتا ہے، بھارتی حکام نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو غیرقانونی ڈومیسائل فراہم کیے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی سرکار کے ان اقدامات کو مکمل طور پر مسترد

کرتا ہے، جبکہ کشمیریوں نے بھی ان بوگس بھارتی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو دیے گئے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ڈومیسائل یو این سیکیورٹی کونسل قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے، جبکہ حالیہ بھارتی اقدامات 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کا تسلسل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف ہے، یہ بی جے پی، آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی سازش کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں