کراچی(پی این آئی)چیئرمین نیب کے حوالے سے طیبہ گل کی باقی پانچ ویڈیو کس کے پاس ہیں؟ رانا ثناللہ نے نیا ایشو کھڑا کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے چیئرمین قومی
احتساب بیورو (نیب) ہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیو کس نے بنائی؟ آپ نے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کس نے جاری کی؟ آپ نے۔اس دوران لیگی رہنما نے طیبہ گل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ طیبہ گل کی باقی پانچ ویڈیو کس کے پاس ہیں؟ آپ کے پاس۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس کے بعد ہی ان کی وڈیو سامنے آگئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں