اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے جعلی ڈگری پر معطل کیے جانے والےپائلٹس میں حویلیاں حادثے میں جاں بحق پائلٹ کا نام بھی شامل کر دیا، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا انکشاف۔سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے گذشتہ روز حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کو بھی معطل کردیا۔ایک بیان
میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے ان پائلٹس کو بھی معطل کردیا جو 2016ء میں حویلیاں میں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مشتبہ لائسنس کے حامل 150 پائلٹس کو طیارہ اڑانے سے روک دیا گیا ہے اور جو پائلٹ اپنے لائسنس کی تصدیق کرالیں گے انہیں ڈیوٹی پر واپس لے لیا جائےگا۔دوسری جانب گذشتہ روز وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرورخان نےکہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں، حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرستیں تمام متعلقہ اداروں کوبھیج دی ہیں، ان کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فوجداری تحقیقات کے لیے لکھ رہےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں