حکومت ہر شہری سے پٹرول پر 47 روپے اور ڈیزل پر 51 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اسد عمر نے اس کو ظلم قرار دیا تھا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت ہر شہری سے پٹرول پر 47 روپے اور ڈیزل پر 51 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اسد عمر نے اس کو ظلم قرار دیا تھا۔حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول پر 47 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی

اور 14 روپے 55 پیسے جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے جب کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 74 پیسے جی ایس ٹی اور 6 روپے 20 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close