اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بڑا اسلامی ملک بن گیا، ملک میں مہلک وبا کے باعث اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید 74 اموات
رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 4 ہزار 35 ہو گیا ہے،کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔پنجاب میں کورونا کے اب تک 72 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔سندھ میں 76 ہزار 318، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام ا?باد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں 1,003 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام ا?باد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اب پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بڑا اسلامی ملک بن چکا، ایران 2 لاکھ 20 ہزار کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ اسلامی ملک ہے۔ جبکہ ترکی 1 لاکھ 94 ہزار کیسز کیساتھ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ اسلامی ملک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں