پنجاب میں قربانی کی تیاریوں کے لیے مویشی منڈی کہاں لگے گی؟ اجازت کون دے گا؟ ایس اور پیز کیا ہوں گے؟ فیصلہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں قربانی کی تیاریوں کے لیے مویشی منڈی کہاں لگے گی؟ اجازت کون دے گا؟ ایس اور پیز کیا ہوں گے؟ فیصلہ کر دیا گیا۔پنجاب میں اجتماعی قربانی ایس او پیز کے تحت کی جا سکے گی، شہری حدوں میں کوئی سیل پوائنٹ نہیں لگ سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی

کا اہم اجلاس ہوا، پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی جبکہ مدرسوں سمیت بعض اداروں کو اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی،جس کی اجازت متعلقہ ڈپٹی کمشنر دے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجتماعی قربانی ایس او پیز کے تحت کی جا سکے گی، شہری حدود میں کسی جگہ بھی سیل پوائنٹ نہیں لگائے جائیں گے، ہرڈویژن کا کمشنر شہری حدود سے باہر مویشی منڈی لگانے کی جگہوں کی نشاندہی کرے گا۔سب کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بعض کمشنرز کی جانب سے جگہوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے، منڈیوں میں ماسک ، گلوز اور سماجی فاصلہ ضروری ہوگا، آن لائن اور اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری حدود کے باہر سے جانور خرید کر شہری حدود میں لائے گا تو اس کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، کوئی بھی فرد جانور خرید کر شہری حدود میں لانے سے قبل جس گاڑی میں لائیں گے، اس کو ضلعی انتظامیہ ڈس انفیکٹ کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپرے بھی کیا جائے گا، کسی بچے اور بوڑھے شہری کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، فیملیز کو ایک فرد کے علاوہ منڈی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کی منڈی میں انٹری نہیں ہو گی، منڈیوں سے کورونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ منڈیوں میں داخلی خارجی راستوں پر کورونا چیکنگ کو سخت کیا جائیگا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منڈیوں، جانوروں کی سینیٹائزیشن میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، شہر داخلے پر ہر جانور کی خریداری رسید کو پولیس چیک کریگی۔پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات وفاق کو ارسال کر دی ہیں، وفاق نے مویشی منڈیوں، عیدالاضحیٰ سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس سوموار کو طلب کر لیا۔اجلاس میں پنجاب حکومت اپنی سفارشات رکھے گی، منظوری کے بعد پنجاب حکومت اسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close