پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، کابینہ کی منظوری بغیر اضافہ کیسے ہوا، عملدرآمد روکا جائے

لاہور(پی این آئی)پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، کابینہ کی منظوری بغیر اضافہ کیسے ہوا، عملدرآمد روکا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ

کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close