ہم سے تو پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کا دفاع نہیں ہو رہا، فواد چوہدری ایک بار پھر اپنی حکومت کے فیصلے سے الگ کھڑے ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)ہم سے تو پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کا دفاع نہیں ہو رہا، فواد چوہدری ایک بار پھر اپنی حکومت کے فیصلے سے الگ کھڑے ہو گئے،اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف حکومت کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ ’ہم سے تو پٹرول کی قیمت میں 25 روپے

پٹرول قیمت میں اضافہ کا دفاع نہیں ہو رہا‘ اور ساتھ ہی اپوزیشن جماعت ن لیگ کے پریس کانفرنس کرنے والے رہنماؤں پر طنز کیا کہ وہ کیسے بہت سے معاملات کا دفاع کر لیتے ہیں۔ فواد چوہدری کی ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب سوشل میڈیا ویب سائٹس خصوصا ٹوئٹر پر صارفین ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور حکومتی شخصیات کی جانب سے اس کے دفاع پر تنقید کر رہے تھے۔ ٹرینڈز لسٹ میں کم از کم پانچ ٹرینڈز پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کو موضوع بنائے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close