لاہور(پی این آئی)شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کو شوگر اسکینڈل پارٹ ٹو قرار دے دیا، یہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہو ئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بجٹ
سے پہلے ہی منی بجٹ دے دیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر لاہور سے جاری رد عمل میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی دلدل میں دھنسی قوم پر پیٹرول بم پھینک دیا گیا ہے ، پیٹرولیم قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ چینی اسکینڈل پارٹ ٹو ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں پہلے ہی پیٹرول کی قلت ہے، چینی کے بعد پیٹرول مافیا کو بھی عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیٹرول مافیا جیت گیا ہے اور عوام ہار گئے ہیں، یہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی ہے، پیٹرول کے معاملے میں بھی چینی چوری والی واردات دہرائی گئی ہے، مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھاجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں