کراچی(پی این آئی)غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس وملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے سے متعلق غیرملکی ایئرلائنزنے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنزکی جانب سے کارروائیاں وزارتِ ہوابازی کی جاری
فہرست کو بنیاد بناکرکی گئی ہیں۔کویت ایئرویزنے 7 پاکستانی پائلٹس اور56 انجینئرزکو گراؤنڈ کردیا، قطر، اومان ایئراور ویتنام ایئرمیں موجود پاکستانی پائلٹس، انجئنیرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں۔ فہرست میں موجود ناموں کوپاکستانی اتھارٹیزکی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طورپرگراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں